ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں ہائی وے توسیعی منصوبے کے تحت شمس الدین سرکل پر بنے گا انڈر پاس

بھٹکل میں ہائی وے توسیعی منصوبے کے تحت شمس الدین سرکل پر بنے گا انڈر پاس

Sat, 14 Nov 2020 12:12:28    S.O. News Service

بھٹکل 13؍نومبر (ایس او نیوز) برسات کا موسم ختم ہوتے ہی بھٹکل کے شہری علاقے میں نیشنل ہائی وے 66 توسیعی منصوبے میں تیزی نظر آنے لگی  ہے۔ ایک طرف سڑک پر مٹی اور جیلّی بچھانے کا کام چل رہا ہے تو دوسری طرف کچھ علاقوں میں تحویل اراضی میں تیزی آگئی ہے۔

 جمعرات کے دن بھٹکل شہر کے رنگین کٹے سے شمس الدین سرکل  تک کے علاقے میں افسران کی طرف سے ہائی وے کی45میٹر توسیع کے لئے درکار زمین تحویل میں لینے کی کارروائی کی گئی۔ چونکہ اس علاقے میں فلائی اوور بننے والا ہے اس لئے شمس الدین سرکل کے پاس ہی انڈر پاس تعمیر کیا جائے گا۔تحویل اراضی کے آفیسر ساجد ملا بے بتایا کہ یہاں پر 29 عمارتیں ایسی ہیں جن کو کُلّی یا جزوی طور پر سرکاری تحویل میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان میں 25عمارتوں کے تعلق سے کارروائی پوری ہوگئی ہے، جبکہ 4 عمارتوں کے بارے میں کچھ تنازع باقی ہے، جسے  حل کیا جارہا ہے۔چونکہ بعض عمارتوں اور دکانوں کے مالکان نے دیوالی کے دو چار دن ختم ہونے تک کی مہلت طلب کی تھی اس لئے فی الحال یہاں زمین تحویل میں لینے کا کام ایک ہفتے کے لئے ملتوی کیا گیا ہے.

 


Share: