ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل وینکٹاپور ندی میں غرق ہوکر نوجوان ہلاک

بھٹکل وینکٹاپور ندی میں غرق ہوکر نوجوان ہلاک

Sun, 08 Aug 2021 19:57:53    S.O. News Service

بھٹکل 8اگست (ایس او نیوز)   تعلقہ کی وینکٹاپور ندی میں غرق ہوکر ایک 17 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا جس کی شناخت جینت رام گونڈا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ واردات اتوار دوپہر کو پیش آئی۔

بتایا گیا ہے کہ جالی پٹن پنچایت حدود کے   کارگیدے سے آگے جاگّٹے بیل ہیگّل کی وینکٹاپور ندی میں جینت گونڈا کھیتی کا کام  مکمل کرنے کے بعد ہاتھ پیر دھونے کے لئے ندی میں اُترا تھا جس کےدوران توازن بگڑ گیا اور ندی میں گر کر لاپتہ ہوگیا۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی  سینکڑوں نوجوان جائے وقوع پر پہنچ گئے اور ندی میں اُترکر اس کی تلاش شروع کردی، کافی کوششوں کے بعد  نوجوانوں نے  نعش کو ندی سے برآمد کرلیا۔

مضافاتی پی ایس آئی بھرت اور دیگر اہلکاروں نے موقع واردات پر پہنچ کر  حالات کا جائزہ لیا، پھر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال روانہ کردیا۔


Share: