ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کے بیلکے سوڑی گیدے میں محکمہ ایکسائز کا چھاپہ؛ گیارہ لیٹردیسی شراب کے ساتھ ایک خاتون گرفتار

بھٹکل کے بیلکے سوڑی گیدے میں محکمہ ایکسائز کا چھاپہ؛ گیارہ لیٹردیسی شراب کے ساتھ ایک خاتون گرفتار

Thu, 24 Jan 2019 14:51:07    S.O. News Service

بھٹکل 24/جنوری (ایس اونیوز) یہاں بیلکے کے سوڈی گیدے میں محکمہ ایکسائز کے آفسران نے  مصدقہ اطلاع پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے گیارہ لیٹر دیسی شراب کے ساتھ ایک خاتون کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت  ہیری یکّا منجو نائک کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بیلکے سوڈی گیدے میں کل بدھ سے  سوڈی گیدے  تہوار جاری ہے،  محکمہ ایکسائز کو کسی نے خفیہ طور پر اطلاع دی کہ  متعلقہ مقام پر شراب کا کاروبار زوروں پر چل رہا ہے، اطلاع ملتے ہی آج جمعرات صبح  سوڈی گیدے جاترا کے دوسرے دن محکمہ ایکسائز کے آفسران نے چھاپہ مارتے ہوئے  شراب کو ضبط کرتے ہوئے شراب فروخت کرنے والی عورت کو بھی گرفتار کرلیا۔

چھاپے ماری کی کاروائی محکمہ ایکسائز کے کاروار ایس پی مسٹر ایس ایل منجوناتھ کی ہدایت پر بھٹکل ایکسائز انسپکٹر سوبدھا نائک نے  انجام دی، ان کے ساتھ دیگر اہلکار جی ایل بورکر، دیپا وغیرہ موجود تھے۔


Share: