ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کے گووند نائک کو ملا بی جے پی ضلع جنرل سیکریٹری کا عہدہ

بھٹکل کے گووند نائک کو ملا بی جے پی ضلع جنرل سیکریٹری کا عہدہ

Sat, 29 Feb 2020 18:51:14    S.O. News Service

سرسی 29/فروری (ایس اونیوز) بی جے پی ضلع شمالی کینرا یونٹ کے لئے تین جنرل سیکریٹری مقرر کیے گئے ہیں۔ ان میں سے ایک عہدہ بھٹکل کے بی جے پی لیڈر گووند نائک کو ملا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع  کے مطابق دیگر دو سیکریٹریوں میں کرکی کے رہنے والے این ایس ہیگڈے اور چندرو دیواڈیگا ایسلے کے نام شامل ہیں۔ پارٹی کے ضلعی دفتر میں منعقدہ میٹنگ میں عہدوں کی تقسیم عمل میں آئی ہے جس کے بعدپارٹی کے ضلع صدر وینکٹیش نائیک نے اس کا اعلان جاری کیا۔اس موقع پر سابق صدر کے جی نائک سداپورکے علاوہ پارٹی کے سینئر لیڈران بھی موجود تھے۔


Share: