بھٹکل 15/ جون (ایس او نیوز)اس ہفتہ لاک ڈاون کے اوقات میں مزید چھوٹ دئے جانے کے بعد بازار میں خریداری کے لئے لوگوں کی بھیڑ امڈ پڑی۔
پیر کے دن بھٹکل میں صبح 8 بجے سے 2 بجے تک سڑکوں پر موٹر بائک اور کاروں پر سوار لوگوں کے علاوہ پیدل چلنے والے بھی بڑی تعداد میں گھروں سے باہر نکل آئے جس سے بازار میں عام دنوں جیسی چہل پہل اور رونق دوبارہ دکھائی دی۔ بھیڑ اتنی زیادہ تھی کہ تھوڑی تھوڑی دیر سے بعض مقامات پر ٹریفک میں خلل پیدا ہوتا رہا۔ روزمرہ کی ضروری اشیاء کے علاوہ رین کوٹ، چپل جوتے اور چھتریوں کی دکانوں پر گاہکوں کی اچھی خاصی تعداد خریداری کرتی نظر آئی۔ پھر دوپہر 2 بجے جب پولیس گاڑی سائرن بجاتی ہوئی سڑکوں پر دوڑنے لگی تو بازار دوبارہ سنسان ہوگیا۔