ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : ماہی گیر بوٹ تعمیر کے لئے فزیبل سند : ریاستی حکومت کا اہم فیصلہ

بھٹکل : ماہی گیر بوٹ تعمیر کے لئے فزیبل سند : ریاستی حکومت کا اہم فیصلہ

Fri, 02 Dec 2016 19:05:58    S.O. News Service

بھٹکل:3/ڈسمبر  (ایس او نیوز)ماہی گیری بوٹ تعمیر کے لئے کارآمد (فزیبل) سند دینے کے سلسلے میں ابھی تک ہونے والی بدعنوانی کو روکنے کے لئے ریاستی حکومت نے اہم فیصلہ لیا ہے۔ جتنے لوگ درخواست دیں گے ان تمام کو بغیر کسی پریشانی و ہراسانی کے فزیبل سند مہیا کرنے کا فیصلہ حکومت نے لیا ہے۔

اس سلسلے میں بیان جاری کرتے ہوئے ماہی گیر لیڈر وسنت کھاروی نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت کے حکم نامے سے تمام ماہی گیروں کو کافی مسرت ہوئی ہے اور ان کی پریشانیوں کا ازالہ ہواہے۔ اس کے لئے وجہ سبب بنے محکمہ ماہی گیر کے وزیر پرمود مدھواراج اور مقامی رکن اسمبلی منکال وئیدیا کا تمام ماہی گیروں کی طرف سے ہم شکریہ اداکرنے کی بات کہی ہے۔


Share: