بھٹکل:10/نومبر (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ کے لئے نئے نوٹری کے طورپر وکیل مہیش رام نائک کو نامزد کرتےہوئے حکومت نے حکم جاری کیا ہے۔ 22اکتوبر سے آئندہ پانچ سالوں کی مدت تک مہیش نائک بطورنوٹری کے خدمات انجام دیں گے۔ محکمہ قانون کے جنرل سکریٹری نٹراجن نے حکم نامہ جاری کیا ہے۔ مہیش نائک گذشتہ 2007سے وکیل کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔