ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: مرڈیشور سمندر میں ڈوبنے کے دوران لائف گارڈس اہلکاروں نے بچائی تین لوگوں کی جان؛ بنگلور سے آئے تھے سیاح

بھٹکل: مرڈیشور سمندر میں ڈوبنے کے دوران لائف گارڈس اہلکاروں نے بچائی تین لوگوں کی جان؛ بنگلور سے آئے تھے سیاح

Mon, 12 Oct 2020 00:03:18    S.O. News Service

بھٹکل 11 اکتوبر (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ کے مشہور سیاحتی مقام مرڈیشور سمندر میں ڈوبنے کے دوران اچانک لائف گارڈس کے اہلکار فرشتے بن کر نمودار ہوگئے اور تینوں سیاحوں کو بچانے میں کامیاب ہوگئے۔ واردات اتوارکی شام کو پیش آئی۔

پتہ چلا ہے کہ بنگلور کالج میں تعلیم حاصل کرنے والے نو طلبہ آج اتوار کو سیر و تفریح کے لئے بنگلور آئے تھے، مرڈیشور مندر کا درشن کرنے کے بعد طلبہ سمندر میں موجوں سے کھیلنے لگے جس کے دوران اچانک تین طلبہ سمندر میں غوطے کھاتے ہوئے غرق ہونے لگے۔ مگر موقع پر موجود لائف گارڈس کے اہلکار فوراً ان کی مدد کو پہنچ گئے اس موقع پر  قریب میں موجود ماہی گیروں نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا  اور تینوں کو بحفاظت پانی سے باہر نکال دیا گیا۔ ان تینوں کی شناخت  بنگلور وی آئی ٹی انجینرنگ کالج کے  ساتویک چکبالاپور (19)، ادرش چکبالاپور (19) اور نوین چکبالاپور (19) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

لائف گارڈس کے اہلکار جئے رام ہری کانت، ششی دھر نائک،  ماہی گیروں میں پُورسو ہری کانت اورسنتوش ہری کانت ان تینوں کو بچانے میں پیش پیش تھے۔


Share: