ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: بی جےپی کی نفرت کی سیاست اور سازش کی مخالفت میں بلاک کانگریس کا خاموش احتجاج

بھٹکل: بی جےپی کی نفرت کی سیاست اور سازش کی مخالفت میں بلاک کانگریس کا خاموش احتجاج

Wed, 12 Jul 2023 20:27:43    S.O. News Service

بھٹکل:12؍جولائی   (ایس اؤ نیوز ) کانگریس پارٹی کے قومی لیڈر راہول گاندھی کے خلاف بی جےپی لیڈران کی طرف سے کی جارہی نفرت کی سیاست اور سازش کی مخالفت کرتےہوئے بھٹکل بلاک کانگریس کمیٹی نے کانگریس دفتر میں ’خاموش احتجاج ‘(مون احتجاج) کیا۔

بھٹکل بلاک کانگریس صدر وینکٹیش نائک نے احتجاج کی قیادت کی۔ اے پی ایم سی کے سابق صدر گوپال نائک، بلاک کانگریس جنرل سکریٹری سریش نائک موڈبھٹکل، مہیلا کانگریس صدر نینا نائک، ضلع پنچایت کی سابق صدر جئے شری موگیر سمیت مختلف کمیٹیوں کے صدور، لیڈران اورکارکنان احتجاج میں شریک تھے۔


Share: