بھٹکل:18/جولائی (ایس اؤنیوز)24ستمبر 2017کو بھٹکل میں سول سرویس خدمات (آئی اے ایس، آئی ایف ایس، آئی پی ایس اور کے اے ایس )کے متعلق منعقد ہونے والے ایک روزہ ورکشاپ کے اختتامی نشست میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر خصوصی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 50نوجوانوں کی تہنیت کی جائے گی۔ خاص کر اترکنڑا، شیموگہ ، اُڈپی ، دکشن کنڑا ضلع سے تعلیم، کھیل ، زراعت، ادب، ثقافت اور سماجی خدمت کے میدان میں خدمات انجام دینےو الوں کی تہنیت کی جائے گی۔
پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے تہنیت کے اہل اشخاص سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی تفصیلی معلومات 25جولائی کے اندر ناگیش دیواڑیگا، صدر جے ڈی این ابھیمانی بلگا (ر)اترکنڑا دفتر ،شمس الدین سرکل بھٹکل کے پتہ پر ارسال کریں۔