ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: راشن ٹوکن سسٹم ختم کرنے کا مطالبہ لے کر کئی کسان و مزدور سنگھا کا حکومت کو میمورنڈم  

بھٹکل: راشن ٹوکن سسٹم ختم کرنے کا مطالبہ لے کر کئی کسان و مزدور سنگھا کا حکومت کو میمورنڈم  

Fri, 17 Feb 2017 18:14:51    S.O. News Service

بھٹکل:17/فروری    (ایس او نیوز)اترکنڑا ضلع میں خشک سالی کے کاموں کوتیز رفتاری کے ساتھ انجام دینے اور راشن ٹوکن نظام کو ختم کرنے کا مطالبہ لے کر کرناٹکا پرانت رئیت سنگھا بھٹکل، سنٹر آف انڈین ٹریڈ یونین بھٹکل، کرناٹکا پرانت زرعی مزدور سنگھا بھٹکل نےمشترکہ طورپر بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کے ذریعے حکومت کو میمورنڈم سونپا۔

امسال اترکنڑ ا ضلع میں جس خشک سالی کا سامنا ہے پچھلے کئی برسوں میں دیکھی نہیں گئی ، جنوری اور فروری کے مہینوں میں پینے کے پانی کا مسئلہ درپیش   ہے ۔ چھوٹے چھوٹے تالاب بھی سوکھ جانے سے جانوروں کو پینے کا  پانی نہیں مل پارہاہے، موسم گرما دستک دے رہاہے ،  حالات بگڑنے سے پہلے  حکومت پیشگی طورپر مناسب اقدامات اور انتظامات کرنے تھے ، لیکن مرکزی اور ریاستی حکومتیں اس سلسلے میں سنجیدہ نظر نہیں آرہی ہیں، آپسی الزام تراشی میں ہی دن گزاررہی ہے۔ غریبوں کے لئے تقسیم کئے جانےو الے راشن دکانوں پر بھی مشکلات کھڑی کی جارہی ہیں، حکومتوں کا کام تو غریبوں میں راشن تقسیم کرنے کا ہے، لیکن اس  تعلق سے نقد اداکرنے اور راشن ٹوکن سسٹم کو رد کیا جانا چاہئے۔ اسی طرح آدھارکارڈ کو لازمی قرار نہ دینے کا  بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ میمورنڈم میں مانگ کی گئی ہے کہ طلبا کو اسکولوں میں رات کا کھانا فراہم کیا جائے۔ شری دھر شیٹھ، شری دھر نائک، ماستی نائک، گیتا نائک، پنڈلک نائک، چندرکلا نائک، سدھا بھٹ، سبھاش کوپی کروغیرہ موجود تھے۔


Share: