ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: منکی نیشنل ہائی وے پر گاڑیوں کو لوٹنے کی کوشش کرنے کے الزام میں 4 گرفتار۔ 2 کی تلاش جاری

بھٹکل: منکی نیشنل ہائی وے پر گاڑیوں کو لوٹنے کی کوشش کرنے کے الزام میں 4 گرفتار۔ 2 کی تلاش جاری

Mon, 27 Jul 2020 20:39:18    S.O. News Service

بھٹکل 27/جولائی (ایس او نیوز) پڑوسی علاقہ ہوناور تعلقہ کے منکی نیشنل ہائی وے پر ماوین کٹے کے پاس رات ایک بجے کے قریب موٹر گاڑیوں اور راہگیروں کو لوٹنے کی تیاری میں مصروف بھٹکل کے رہنے والے 4 ملزمین کو منکی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے جبکہ منکی کے رہنے والے 2 ملزمین کی تلاش جاری ہے۔

پولیس نے بتایا کہ  گرفتار کیے گئے بھٹکل کے ملزمین کے نام عبدالسلام ولد محمد بیاری، حبیب اللہ احمد صاب، عبدالرشید ولد حضرت صاب شیرگوڈاور تنویر ولد رفیق ہیں جبکہ منکی کے ملزمین فیاض فکردے اور شجاعت بیدرکٹے کو گرفتار کرنے کے لئے پولیس نے جال بچھادیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جب یہ ملزمین سفاری موٹر کار نمبر KA 19/P3030 میں ڈکیتی کے لئے ضروری سامان لے کر ماوین کٹے کے پاس موٹر گاڑیوں کو روک کر لوٹنے کی تیاری میں تھے تو پولیس سب انسپکٹر پی بی کونّوراور عملے نے مل کر دھاوا بول دیا۔کار اور دیگر ساز و سامان ضبط کرنے کے علاوہ ملزمین کو گرفتار کرکے عدالت میں حاضر کیا گیا جہاں سے ان کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ اس معاملے کی تحقیق جاری ہے۔


Share: