بھٹکل 21/جون (ایس او نیوز) تعلقہ کے یلودی کوور گرام پنچایت حدود کے موگلی ہونڈا میں ایک 45سالہ خاتون نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی۔ خودکشی کرنے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ واردات اتوار شام کو پیش آئی ہے۔
خاتون کی شناخت ودھیا انپّا نائک کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ خاتون کو شوہر سمیت دو لڑکے اور ایک لڑکی ہے۔
پولس نے جائے وقوع پر پہنچ کر جائزہ لیا ہے اور ضروری کاروائیوں کے بعد نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال روانہ کردیا ہے۔ چھان بین جاری ہے۔