ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: نقلی فیس بک اکاونٹ سے ہتک آمیز مسیج۔ خاتون نے کیا پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج

بھٹکل: نقلی فیس بک اکاونٹ سے ہتک آمیز مسیج۔ خاتون نے کیا پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج

Wed, 27 Jan 2021 20:58:12    S.O. News Service

بھٹکل،27؍جنوری (ایس او نیوز) کچھ لوگوں کی طرف سے نقلی فیس بک اکاونٹ کا استعمال کرتے ہوئے پچھلے کئی دنوں سے اپنے خلاف ہتک آمیز مسیج پوسٹ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ایک خاتون اور اس کے رشتہ داروں نے بھٹکل ٹاون پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج کرنے کے علاوہ شکایت بھی درج کروائی۔

شکایت کنندہ چوتنی کی رہنے والی نیتراوتی دنیش نائک کا کہنا ہے کہ ناگ راج پٹگار بستی مکّی، چندرا نائک شیرالی اور سبرامنیا پٹگار شیرالی اس کے خلاف فیس بک پر ہتک آمیز مسیج پوسٹ کرنے کے ملزم ہیں۔ اس خاتون نے اپنے بھائی اور دیگرگھر والوں کے ساتھ ٹاون پولیس اسٹیشن کے احاطے میں پہنچ کر احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس کی شکایت درج کرلی جائے اور جن لوگوں کے نام وہ لے رہی ہے انہیں پولیس اسٹیشن میں طلب کرکے اُسے انصاف دلایا جائے۔

پولیس سب انسپکٹر ہنومنت کوڈگُنٹی نے دیگر عملے کے ساتھ اسٹیشن سے باہر نکل کر خاتون سے ملاقات کی اور مظاہرین کو سمجھا بجھا کر اندر لے گئے۔ سب انسپکٹر بھرت نے اس خاتون کو بتایا کہ اس معاملہ کی جانچ سرکل پولیس انسپکٹر کرر ہے ہیں اس لئے ان کے آنے کے بعد ہی اگلا اقدام کیا جا سکے گا۔ اس کے جواب میں خاتون اس ضد پر اڑ گئی کہ جب تک ملزمین کو پولیس اسٹیشن میں طلب نہیں کیا جاتا تب تک وہ یہاں سے نہیں ہٹے گی۔ جب ایس آئی بھرت نے مذکورہ خاتون کی طرف سے دی گئی شکایت درج کرلینے کا تیقن دلایا تو پھر احتجاج ختم کردیا گیا۔

ایس آئی بھرت نے بتایا کہ خاتون کی شکایت درج کرلی گئی ہے۔ اس نے جن لوگوں کے نام بتائے ہیں انہیں پولیس اسٹیشن میں طلب کرکے ہم لوگ تفتیش کریں گے۔


Share: