ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: گروسدھیندرا کالج کی لکچررکا انتقال

بھٹکل: گروسدھیندرا کالج کی لکچررکا انتقال

Tue, 21 Mar 2017 19:52:48    S.O. News Service

بھٹکل:20/مارچ(ایس اؤ نیوز)دماغی بیماری میں مبتلا گروسدھیندراکالج کی لکچرر کو علاج کے لئے منی پال کےایم سی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں علاج کارگر نہیں ہونے کی وجہ سے کالج کی لکچرر دویا شری نواس پربھو (24)کی موت ہونےکی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ دویا پربھو ایم کام ڈگری ہولڈ رتھیں، کالج میں بی بی اے اور بی سی اے میں تدریسی خدمات انجام دے رہی تھیں۔ پسماندگان میں والدین اور ایک بھائی ہے۔ موت کی اطلاع پاتے ہی سیکڑوں طلبا ، کالج لکچرر ویر وٹھل روڈ پر واقع لکچرر کے گھر پہنچ کر تعزیت کی ۔ انتظامیہ نے گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔


Share: