ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:انسان کو سکھ چین چاہئے تو وہ دھرم پر عمل کرے :دھرمستھل برہمانند سرسوتی سوامی جی کے 9ویں پٹابھیشک جلسہ میں ہزاروں بھگت شریک

بھٹکل:انسان کو سکھ چین چاہئے تو وہ دھرم پر عمل کرے :دھرمستھل برہمانند سرسوتی سوامی جی کے 9ویں پٹابھیشک جلسہ میں ہزاروں بھگت شریک

Mon, 04 Sep 2017 20:40:35    S.O. News Service

بھٹکل:04/ستمبر (ایس اؤنیوز)انسانیت کا دھرم ہی سب سے زیادہ اعلیٰ دھرم ہے ، اگر انسان کو اپنی زندگی میں سکھ چین چاہئےتو دھرم سے زیادہ جڑ کر رہے اور عمل کرے ، جتنے قابل قبول کام ہیں وہ سب دھرم کے دائرے میں آتے ہیں، ہمارے جسم میں ہی بھگوان ہے ہماری قوت کا اصل راز پرماتما ہونے کی اجیرے شری دھرمستھل کے شری برہمانند سرسوتی سوامی جی نے خیال ظاہر کیا۔

وہ  اجیرے دھرمستھل کے شری رام اکشھتر میں اپنے پٹا بھیشک کے 9ویں سالانہ جلسے کے پروگرام میں ہزاروں بھگتوں سے خطاب کررہے تھے۔ سوامی جی نے کہاکہ انسان اپنی زندگی کو کامیاب بنانا چاہتاہے تو احسان ، رحم و کرم کے معاملات کرے اسی سے نیکی ملتی ہے اور کہاکہ زندگی ہمیشہ دھرم کے کام کرنے سے سماج کی ترقی بھی ہوگی ۔

راجیہ سبھا ممبر بی کے ہری پرساد نے پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد کہاکہ برہمانند سرسوتی سوامی جی نے شری نارائن گرو کے اصولوں اور نظریہ پر عمل کرتے ہوئے سماجی ترقی کے بے شمار کام انجام دے رہے ہیں، خاص کر انہوں نے غریب بچوں کے لئے تعلیمی انتظام کیاہے وہ قابل ستائش ہے۔ہری پرساد نے کہاکہ کچھ لوگ دھرم اور ذات کے سہارے اپنے مفاد ات کے تحفظ کی خاطر پسماندہ اور مظلوم طبقات کے نوجوانوں کو غلط استعمال کرتے ہوئے ان کا استحصال کررہے ہیں، ہر ایک کو بہترتعلیم فراہم کرنے سے بہتر سماج کی تعمیر ہونے کی بات کہی۔ کل تک سوامی جی کا بننا صرف اعلیٰ ذات تک محدود ہوتا تھا لیکن آج برہما نند سرسوتی سوامی جی نے بتا دیا کہ پسماندہ طبقہ کے لوگ بھی سوامی جی بن سکتے ہیں۔

دکشن کنڑا ضلع نگراں کار وزیر رماناتھ رائی نے مہمانِ خصوصی کےطورپر بات کرتے ہوئے کہاکہ برہمانند سوامی جی ہرایک طبقے کے لئے کام کررہے ہیں، استحصال سے پاک سماج کی تعمیر کا کام سوامی جی کررہے ہیں، ہم سب کو ان کا تعاون کرنا چاہئے۔

پروگرام کی صدارت بیلتھنگڈی کے رکن اسمبلی وسنت بنگیرہ نے کی۔ پروگرام میں مہمان خصوصی کے طورپر منگلورو کے رکن پارلیمان نلین کمار کٹیل، بھٹکل کے سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک، قومی بھلوو مہا منڈل کے صدر جئے سورنا ، جانپد ماہر بابو امین وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کااظہارکیا۔ ڈائس پر سابق رکن اسمبلی رگھوپتی بھٹ، رکمیا پجاری، موظف ایس پی پتامبر ہراجے ، شری رام اکشھتر کے ٹرسٹی جے این نائک، بھٹکل نامدھاری سماج صدر ایم آر نائک، شری دھر نائک، منکی ضلع پنچایت ممبر دیپک نائک، ایم جی نائک موجود تھے۔ پروگرام میں اترکنڑا ، اُڈپی ، منگلورو ، شموگہ اضلاع سے کئی بھگت شریک ہوئے تھے۔ اترکنڑا ضلع کے ذمہ داران بھیمنانائک، سندھو بھاسکر، ہوناور کے پشپا نائک، بھٹکل سے مہابلیشور نائک، وٹھل نائک، گوند نائک، سنیل نائک ، ڈی بی نائک وغیرہ بھی شریک ہوئے تھے۔


Share: