بھٹکل:21/ دسمبر(ایس اؤنیوز)جمعرات کی دوپہر میں جب گھرمیں کوئی موجود نہیں تھا تو تنہائی میں ایک عورت خود پر مٹی کا تیل چھڑک کر خود سوزی کے ذریعے ہلاک ہونے کا واقعہ تعلقہ کے مٹھلی گرام پنچایت حدود کے تلاند میں پیش آیاہے۔
مہلوک خاتون کی شناخت اوشا ستیش نائک (35)بتائی گئی ہے۔ مہلوکہ کا خاوند کاروار میں برسرروزگار ہے ، 2ماہ پہلے اوشا اپنے 8سالہ بچے کے ساتھ میکے آنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ابھی تک ہلاکت کے واضح اسباب کا پتہ نہیں چل پایاہے۔ پولس نے جائے وقوع کا معائنہ کیا ہے۔ بھٹکل دیہی پولس تھانے میں کیس درج کرلینے کے بعد پولس جانچ میں جٹی ہوئی ہے۔