بھٹکل:4/اگست (ایس اؤنیوز)تعلقہ کی سرکاری ڈگری کالج میں طلبا کو کئی مسائل کا سامنا ہے، خاص کر 2018-2017کے تعلیمی سال کا آغاز 15جون سے ہوچکاہے، قریب دو ، ڈھائی ماہ گزر چکے ہیں ابھی تک کسی مہمان لکچرروں کی تقرری نہیں ہونے سے باقاعدہ تدریس شروع نہیں ہونے سے پریشان طلبا نے اے بی وی پی کی قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر کے ذریعے حکومت کو میمورنڈم سونپا۔
میمورنڈم میں تحریر کیا گیا ہے کہ اگلے ماہ طلبا کو پہلے سمسٹر کا امتحان لکھنا ہے ، لیکن ابھی تک کوئی ایک سبق کی پڑھائی نہیں ہوئی ہے، حکومت مہمان لکچرروں کے تعلق سے کوئی واضح پالیسی اختیار نہیں کرنے سے طلبا کو کافی مشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے، 10-12سال سے مہمان لکچرر کی حیثیت سے تجربہ رکھنے والے لکچرر حضرات طلبا کو بہتر تعلیم دیا کرتے تھے۔ لیکن حکومت کی نئی پالیسی کی وجہ سے کئی تجربہ کار لکچررس کی نامزدگی نہیں ہوئی ہے،نئے نئے لکچرر کی تقرری سے طلبا کی پڑھائی بری طرح متاثر ہورہی ہے طلبا اپنے نتائج کو لے کر پریشان ہیں۔ فوری طورپر مہمان لکچرروں کونامزد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس موقع پر اے بی وی پی کے دیواکر نائک، لوکیش دیواڑیگا، پرندرنائک، ارون نائک، وویک دیواڑیگا سمیت کئی طلبا موجود تھے۔