بھٹکل:13/ نومبر (ایس اؤنیوز)پرورگا کی سرکاری پرائمری کنڑا اسکول اپنے صد سالہ جشن منانے کے قریب ہے ، اسکول کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے اور معیاری تعلیم کا انتظام کرنےکے مقاصد کو لے کر19نومبر کو اسکول اولڈ اسٹوڈنٹس اسوسی ایشن (الومنی ) کا افتتاح کئے جانے کی اسوسی ایشن کے پریس ریلیز میں جانکاری دی گئی ہے۔
ہائی کورٹ کے سنئیر وکیل آر ، ناگیندر اسوسی ایشن کا افتتاح کریں گے۔ نومنتخب صدر مرتنجیا آچاریہ صدار ت کریں گے۔ کارگزار بی ای اؤ یلما مری سوامی ، گورٹے سرکاری ہائی اسکول کے صدر مدرس راگھویندر نائک، صنعت کار ایرپا گرڈیکر، پنچایت آفیسر کریپا نائک، منور پیش امام، اُدئیے نائک، سریش نائک، میری روڈریگس، مادیو نائک وغیرہ پروگرام میں شرکت کریں گے۔
اسی دن صبح میں الومنی گٹ ٹوگیدر پروگرام میں سماجی کارکن ، اعزازی صدر انپا ابّی ہتل کی صدارت میں ’’چنتن منتھن ‘‘پروگرام ، شام کو کھیل مقابلے اور اسکولی بچوں کے ذریعے ثقافتی پروگرام سمیت کئی ایک پروگرام ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔