ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:پرورگا میں سروے کے مطابق شاہراہ توسیعی کام انجام دینے کامطالبہ

بھٹکل:پرورگا میں سروے کے مطابق شاہراہ توسیعی کام انجام دینے کامطالبہ

Thu, 31 Aug 2017 21:36:53    S.O. News Service

بھٹکل:31/اگست (ایس اؤنیوز)پرورگا میں سروے کے مطابق قومی شاہراہ کی توسیعی کام کامطالبہ لےکر مقامی باشندوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور خصوصی زمین حصولیابی افسر کو میمورنڈم سونپا۔

میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ بھارت سرکارکی طرف سے جاری کردہ 3ڈی حکم نامے کےمطابق قومی شاہراہ کی توسیع کام کے لئے حصول کی گئی زمین کا معاوضہ متاثرین لے سکتے ہیں، لیکن پرورگا دیہات کے مجیرے میں سروے کے مطابق کام انجام نہ دیتے ہوئے روک دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں 5ماہ قبل افسران کو شکایت دی گئی تھی۔ صرف ایک شخص کے سیاسی دباؤ میں توسیعی کام کو روکنے کا الزام لگایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ طئے شدہ سروے کے مطابق کام انجام دینے کے بجائے نیا نقشہ بنا کر کام کیا جارہاہے، جس کی ہم مخالفت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ پہلے سروے کے مطابق ہی توسیع کام انجام دیںَ منجوناتھ نائک، چندر بالیا آچاری ، راگھویندرنائک، درگپا ، ہریش، لکشمن، این جے نائک، جگدیش نائک، ناگراج نائک وغیرہ موجود تھے۔


Share: