بھٹکل:7/اگست (ایس اؤنیوز)شری گرو سدھیندرا کالج کے سال اول میں داخلہ لئے طلبا کو خوش آمدید کہتے ہوئے ’’باہمی روابط‘‘ کے عنوان پر پروگرام منعقد کیا گیا ۔
پروگرام میں ایس بی آئی مرڈیشور شاخ کی جنرل مینجر جیوتی بالا نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کامیابی کے لئے محنت اور لگن ضروری ہے، کوششوں کے بغیر منزل پانا ممکن نہیں ہونے کی بات کہی۔ پرنسپال ناگیش ایم بھٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلبا کو روزگار فراہم کرنے کے لئے مشہور کارپوریٹ کمپنیوں کو بھٹکل لانے کاارادہ ظاہرکیا۔ بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر سریش نایک نے پروگرام کی صدارت کی۔ لکچرردیویندر کنی کی رہنمائی میں طلبا رام کرشنا ہیبار اور اکشھتا پربھو نے ’’بھارت کے معاشی حالات، گلوبلائزیشن کے پہلے اور بعد ‘‘کے عنوان پر پاور پوائنٹ پرزنٹیشن پیش کیا۔ ٹرسٹ کے ممبر وسنت شانبھاگ ، کالج کے نائب پرنسپال شری ناتھ پائی اور تعلیمی ماہر بی آر کے مورتی موجود تھے۔ لکچرر فنی یپیا ہیبار نے استقبال کیا، طلبا سبرامنیا شٹی ، رمیا نائک نے نظامت کی ۔ لکچرر ناگیش پربھو نے شکریہ اداکیا۔