ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھیماکورے گاؤں تشدد کیس: پولیس نے ملک کے خلاف سازش بے نقاب کر دیا: دیویندر فڑنویس

بھیماکورے گاؤں تشدد کیس: پولیس نے ملک کے خلاف سازش بے نقاب کر دیا: دیویندر فڑنویس

Sat, 29 Sep 2018 13:49:00    S.O. News Service

ممبئی،29؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹر کے وزیر اعلی کورے گاؤں۔بھیما تشدد کیس کے سلسلے میں پانچ کارکنوں کے خلاف ریاستی پولیس کی تحقیقات میں مداخلت سے انکار کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ فڑنویس نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے یہ ثابت ہو گیا کہ پانچ کارکنان کے خلاف ریاستی پولیس کی کارروائی کے پیچھے کوئی سازش نہیں تھی، یہ تمام کارکن 29 اگست سے اپنے گھروں میں نظربند ہیں۔ وزیر اعلی نے یہاں صحافیوں سے کہا کہ سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت اور پونے پولیس کو صحیح ثابت کر دیا۔ عدالت کو جمع کرائے ٹھوس ثبوت پر کوئی شک نہیں ہے۔ انہوں نے پانچ کارکنوں کی گرفتاری پر کہا کہ پولیس نے ملک کے خلاف سازش کو بے نقاب کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق حکومت اس معاملے میں مناسب پلیٹ فارم کا استعمال کرے گی ۔ فڑنویس نے گرفتاری کے بعد پریس کانفرنس کرنے کے لئے بھی ریاستی پولیس کا دفاع کیا جس کافی تنقید کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ گرفتاری کے بعد پولیس کے خلاف کافی باتیں کہی گئیں اور میڈیا میں نام نہاد اعتدال پسندوں نے ماحول بنایا کہ بغیر ثبوت کے گرفتاریاں کی گئیں۔ پولیس کو کہنا پڑا تھا کہ گرفتاریاں بلا وجہ نہیں ہیں؛ بلکہ ٹھوس ثبوتوں کی بنیاد پر کی گئیں۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ہم پولیس کے پریس کانفرنس کے سلسلے میں فیصلے کا مطالعہ کریں گے۔ پریس کانفرنس اہم نہیں ہے بلکہ اصل مسئلہ ملک کے خلاف سازش کا ہے۔ اگر پریس کانفرنس کرنا غلط تھا تو ہم اس میں اصلاح کی کوشش کریں گے ۔ فڑنویس نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سیاست جماعتوں کو سیاسی مفاد کے لیے گرفتار لوگوں کی حمایت نہیں کرنی چاہئے۔ 


Share: