ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی کی حکومت میں 20 فیصد بھی ترقی نہیں ہوئی: راج بھر

بی جے پی کی حکومت میں 20 فیصد بھی ترقی نہیں ہوئی: راج بھر

Tue, 28 Dec 2021 11:44:59    S.O. News Service

لکھنؤ، 28؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سے نکالے جانے کے بعد سماج وادی پارٹی (ایس پی) میں حال ہی میں شمولیت اختیار کرنے والے ایم ایل اے رام اچل راج بھر نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جھوٹ کی بنیاد پر اقتدار میں آئی ہے۔ موجودہ دور حکومت میں اتر پردیش کی 20 فیصد بھی ترقی نہیں ہوئی ہے۔

اتر پردیش اسمبلی حلقہ کے اررہ میں واقع عیدگاہ میدان احاطے میں ایس پی کی طرف سے منعقدہ پنچایت کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے راج بھر نے کہا کہ مرکز اور اتر پردیش میں بی جے پی کی حکومت صرف جھوٹ کی بنیاد پر چل رہی ہے۔ انتخابات سے قبل بی جے پی نے منشور جاری کیا تھا۔ اس کی 20 فیصد بھی ترقی نہیں ہوئی۔ بے روزگاری، مہنگائی اور بدعنوانی عروج پر ہے۔ کسانوں کی بجائے امیروں کی آمدنی بڑھ رہی ہے۔ نوجوان بے روزگار ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے سے پہلے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہر سال دو لاکھ سے زیادہ لوگوں کو نوکریاں دینے کی بات کی تھی، لیکن نوکریوں کا وعدہ جھوٹا نکلا۔ ایسے میں بی جے پی حکومت کو ہٹانے کے لیے سب کو اس کے خلاف ووٹ دینا چاہیے، تاکہ عوام اور کسان مخالف حکومت کو اقتدار سے ہٹایا جا سکے۔


Share: