ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیلتنگڈی : کٹائی کے دوران درخت جسم پر گرنے سے تین نوجوان ہلاک

بیلتنگڈی : کٹائی کے دوران درخت جسم پر گرنے سے تین نوجوان ہلاک

Tue, 09 Mar 2021 21:10:40    S.O. News Service

مینگلور9؍مارچ (ایس او نیوز) ضلع دکشن کنڑا کے بیلتنگڈی میں ایک نجی ملکیت والی زمین پر موجود بہت بڑا لوبان کا درخت کاٹنے کے کام پر لگے ہوئے تین نوجوان اس وقت ہلاک ہوگئے جب ٹوٹا ہوا درخت سیدھے ان کے ہی اوپر آ گرا جس کے نیچے وہ بری طرح دب گئے۔

اس درد ناک حادثہ کے شکارمہلوکین کی شناخت پرشانت کمبار (21سال)، سواستک پجاری (23سال) اورگنیش (38سال) کے طور پر کی گئی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کائیلا میں لوکیا گوڈا نامی شخص کی ملکیت والی زمین پر دھوپ ( لوبان) کا درخت کاٹنے کے دوران درخت ٹوٹ کرغلط سمت میں گر گیا جس کے نیچے پانچ افراد دب گئے۔ ان میں سے تین افراد کی موت واقع ہوگئی جبکہ دو لوگوں کو زخمی حالت میں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

بیلتنگڈی کے سرکل پولیس انسپکٹر سندیش پی جے، دھرمستھلا پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر پون کمار اور عملہ نے جائے حادثہ پر پہنچ کر معائنہ کرتے ہوئے کیس درج کرلیا ہے۔


Share: