بھٹکل:24/فروری (ایس او نیوز) تعلقہ کے مختلف شیوا پوجاکئے جانے والے مقامات پر مہاشیو راتری بہت ہی شردھا اور بھگتی کے ساتھ منائی گئی ۔ بھگتوں نے جمعہ کی صبح سویرے 5-30بجے سے ہی پھول، پھل وغیرہ لے کر مرڈیشور کے ساحل کنارےکی مندر پہنچ کر پوجا پاٹ کی۔ شام تک بھگتوں کا ہجوم دیکھا گیا ۔ مندر کے اندر شیوراتری کے مخصوص مذہبی رسومات کو ادا کیا گیا ۔ تعلقہ کے دیگر مقامات شرالی کے ہرکلی، موڈبھٹکل ، مٹھلی گرام پنچایت حدود کے تلان ، آسارکیری ، سونارکیری میں اطراف کے بھگتو ں نے مذہبی رسومات کو اداکئے۔