جموں،2؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)شوپیاں ضل عکے لڈی علاقے میں اتوار کو دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے سلامتی دستوں کے ذریعہ تلاشی مہم کے دوران ہوئے پر تشدد جھڑپوں میں سات مظاہرین زخمی ہوئے ہیں ۔زخمیوں کو پلوامہ اور جین پورہ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔اتوار کی صبح امام صاحب کے لاڈی علاقے میں سلامتی دستوں نے علاقے میں چھپے دہشت گردوں کی دبش دے کر تلاشی مہم چلائی ۔ اس کا مقامی نوجوانوں کو پتہ چلتے ہی وہ موقع پہنچ گئے اور سیکورٹی دسوں پر پتھر بازی اور نعرے بازی شروع کر دی۔
سیکورٹی دستوں نے مظاہرین کی بھیڑ کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغے اور طاقت کا ستعمال کیا جس کے بعد پر تشدد جھڑپ شروع ہو گئی۔ اس میں سات مظاہرین زخمی ہو گئے ۔ زخمی مظاہرین کو فوری پلوامہ ار جین پورہ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
ادھر اس دوران دہشت گردوں اور سیکورتی دستوں کے درمیان کچھ دیر چلے تصادم میں دو سے تین دہشت گرد موقع سے فرار ہو گئے ۔ اس کے بعد سیکورٹی دستوں کے ذریعہ لڈی اور اسکے ساتھ لگتے علاقوں میں دہشت گردوں کی دبش کے لئے تلاشی مہم چلائی گئی ۔ مگر کسی بھی دہشت گرد سے سامنا نہ ہونے کے بعد سیکورٹی دستوں نے تلاشی مہم ختم کردی۔