ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جموں و کشمیر میں پی ڈی پی اور بی جے پی حکومت بوجھ بن گئی ہے:کانگریس

جموں و کشمیر میں پی ڈی پی اور بی جے پی حکومت بوجھ بن گئی ہے:کانگریس

Tue, 10 Apr 2018 11:56:51    S.O. News Service

جموں،09؍اپریل(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) کانگریس نے الزام لگایا کہ جموں و کشمیر میں پی ڈی پی اور بی جے پی حکومت بوجھ بن گئی ہے۔پارٹی نے کہا کہ لوگوں کی مشکلات پر قابو پانے کے لیے انتظامیہ کو اب یقینی طور پر گہری نیند سے جاگنا چاہئے اور متحرک ہوکر اپنی ذمہ داریوں اور جواب دیہی کی ذمہ داری کو پوراکرنا چاہئے۔کانگریس لیڈر اور سابق وزیر شیام لال شرما نے جموں میں چوکی چورا میں ایک پروگرام کے دوران کہاکہ پی ڈی پی اور بی جے پی حکومت ناکام ہو چکی ہے۔یہ جموں و کشمیر میں بوجھ بن چکی ہے۔ضروری اشیاء کی کمی، بجلی اور پانی کی فراہمی کی خراب صورت حال کو لے فکرمندی کا اظہار کرتے ہوئے شرما نے کہاکہ انتظامیہ کو ضرور اب گہری نیند سے جاگنا چاہئے اور لوگوں کی تکلیفوں کو دور کرنے کے لیے اپنے نظام میں تحریک پیداکرنی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ بجلی، پانی کی فراہمی اور راشن میں کمی کی وجہ سے جموں کے لوگ مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔


Share: