ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جموں و کشمیر میں 18 ماہ کے بعد 4 جی انٹرنیٹ بحال ،آرٹیکل 370 ہٹانے کے بعد بندکردی گئی تھی انٹرنیٹ سروس

جموں و کشمیر میں 18 ماہ کے بعد 4 جی انٹرنیٹ بحال ،آرٹیکل 370 ہٹانے کے بعد بندکردی گئی تھی انٹرنیٹ سروس

Sat, 06 Feb 2021 10:29:38    S.O. News Service

نئی دہلی،6؍؍فروری(ایس او نیوز؍ایجنسی) جموں و کشمیر میں 18 ماہ کے بعد 4 جی انٹرنیٹ سہولت بحال کی جارہی ہے ، یہ پابندی آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد عائد کردی گئی تھی۔ 5 اگست ، 2019 کو جموں و کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد ، 4 جی انٹرنیٹ پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ اسے دنیا کا سب سے بڑا انٹرنیٹ بند سمجھا جاتا تھا۔ جمعہ کے روز ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے یہ معلومات دی۔ جموں وکشمیر انتظامیہ کے ترجمان روہت کنسل نے کہا کہ پورے جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ سروس کو بحال کیا جارہا ہے۔

4 جی انٹرنیٹ پر پابندی کے وقت یہ کہا گیا تھا کہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے خلاف کسی بھی طرح کے احتجاج کے خوف کے سبب اس پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد جموں و کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ جموں وکشمیر اور لداخ کو دوعلاحدہ مرکزی علاقہ تشکیل دیاگیاتھا۔ پھر کئی بڑے رہنماؤں سمیت تین سابق وزرائے اعلیٰ فاروق عبداللہ ، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو حراست میں لیا گیا۔

انتظامیہ نے کہا تھا کہ دہشت گردوں کے ذریعہ نیٹ ورک کااستعمال کرکے غلط معلومات پھیلانے کے ڈرسے موبائل انٹرنیٹ خدمات کوبندکردیاگیاتھا ۔ تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ پر پابندی کے باعث ہزاروں ملازمتیں ضائع ہوگئیں اور معیشت کو شدید دھچکا لگا۔


Share: