سری نگر ،15؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) علاقائی پارٹیوں کے بائیکاٹ کے ا علان کے باوجودجموں وکشمیر میں انتخابی افسر نے بلدیاتی انتخابات کے لیے تاریخوں کااعلان کر دیا ہے۔واضح ہوکہ پی ڈی پی اورنیشنل کانفرنس نے الیکشن کے بائیکاٹ کااعلان کیاہے۔یہاں سری نگر میں منعقدہ ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں چیف الیکٹورل افسر شالین کابرہ نے تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایاکہ اربن لوکل باڈیز کے امتحانات چار مرحلوں میں کرائے جائیں گے۔یہ انتخابات8،10,13اور16اکتوبر کو منعقد ہوں گے۔