ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جے این یو کے پروفیسر راکیش بھٹناگر بی ایچ یو کے وائس چانسلر مقرر

جے این یو کے پروفیسر راکیش بھٹناگر بی ایچ یو کے وائس چانسلر مقرر

Sat, 24 Mar 2018 21:30:53    S.O. News Service

وارانسی ؍نئی دہلی،24؍ مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت (ایچ آرڈی)نے آج بتایا کہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے پروفیسر راکیش بھٹناگر کو بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو )کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا۔بھٹناگر سال 2012-2013 تک کمایو یونیورسٹی کے وائس چانسلر تھے۔وہ گزشتہ دو دہائی سے جے این یو میں پڑھا رہے ہیں اور وہ مائیکرو بایولوجی شعبے سے جڑے ہوئے ہیں۔انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ صدر رام ناتھ کووند (جو اس یونیورسٹی کے وزیٹر بھی ہیں)نے اس ہفتے بھٹناگر کی تقرری کی منظوری دے دی۔بھٹناگر بی ایچ یو کے رجسٹرار نیرج ترپاٹھی سے عہدہ سنبھالیں گے۔ترپاٹھی اس اعلیٰ عہدے کے اضافی چارجز کو گزشتہ سال اکتوبر سے سنبھال رہے ہیں۔بی ایچ یو کے اطلاعات و تعلقات عامہ افسر ڈاکٹر راجیش سنگھ کی جانب سے جاری کئے گئے میل میں بتایا گیا کہ جے این یو کے پروفیسر راکیش بھٹناگر کو بی ایچ یو کے وائس چانسلر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں بی ایچ یو انتظامیہ کو ای میل وصول ہو گیا ہے۔غور طلب ہے کہ یونیورسٹی میں 26 نومبر 2017 کو وائس چانسلر پروفیسر گریش چندر ترپاٹھی کی مدت ختم ہونے کے بعد سے ہی نئے وائس چانسلر کی تقرری کو لے کر طرح طرح کی قیاس آرائی کی جا رہی تھیں۔


Share: