ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حضرت عائشہ ،حضرت فاطمہ اور حضرت مریم کے خلاف گستاخی کرنے والے ٹی وی اینکر روہت سردانہ کی کورونا سے موت

حضرت عائشہ ،حضرت فاطمہ اور حضرت مریم کے خلاف گستاخی کرنے والے ٹی وی اینکر روہت سردانہ کی کورونا سے موت

Sat, 01 May 2021 09:25:48    S.O. News Service

نئی  دہلی،یکم مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  گودی میڈیا کے نیوز اینکر روہت سردانہ کی کورونا پوزیٹیو ہونے کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی ہے۔ روہت سردانہ جو ایک طویل عرصے سے زی نیوز میں اینکر رہے تھے ، آج تک نیوز چینل میں اینکر کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔ سدھیر چودھری نے ٹویٹ کیا ، ‘ابھی تھوڑی دیر پہلے ہی جتیندر شرما کا فون آیا۔ اس کی بات سن کر میرے ہاتھ کانپ اٹھے۔ ہمارے دوست اور ساتھی روہت سردانہ کی موت کی خبر تھی۔ میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ وائرس ہمارے قریب سے کسی کو اٹھا لے گا۔ میں اس کے لئے تیار نہیں تھا۔ یہ خدا کی نا انصافی ہے۔ 

 بتادیں کہ 16 نومبر 2017 کو سردانہ نے ایک ٹوئٹ میں فلموں پر اعتراض کرتے ہوئے لکھا تھا کہ صرف سیکسی درگا ہی کیوں اور اس کے بعد اس نے حضرت عائشہ ،حضرت فاطمہ اور حضرت مریم کی شان میں نازیبا کلمات لکھے تھے جس کی پر مسلمانوں کے دونوں فرقے شیعہ سنی اور عیسائیوں کی جانب سے اس کی شدید مذمت کی گئی ۔مختلف شہروں میں ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے اور احتجاج بھی کئے جارہے ہیں۔

اس دوران ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پر سرگرم مسلم دانشوران نے مسلم نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ سردانہ نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا ہے اس لئے بہتر ہوگا کہ اس طول نہ دیا جائے۔

روہت سردانہ جو ایک طویل عرصے سے ٹی وی میڈیا کا چہرہ ہیں ، آج کے دن ‘آج تک’ نیوز چینل پر نشر ہونے والے شو ‘دنگل’ کے پروگرام کو اینکر کرتے تھے۔ 2018 ہی میں ، روہت سردانا کو گنیش شنکر ودیارتی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

سینئر صحافی راج دیپ سردسائی نے بھی روہت سردانہ کی موت کے بارے میں معلومات دی ہیں۔ ٹویٹر پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا ، ‘دوستو ، یہ انتہائی افسوسناک خبر ہے۔ مشہور ٹی وی نیوز اینکر روہت سردانہ کا انتقال ہوگیا۔ آج صبح اسے دل کا دورہ پڑا ہے۔ ان کے اہل خانہ سے گہری تعزیت۔


Share: