ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / دکشن کنڑا کے موڈبیدری کے چار افراد ندی میں تیرنے کے دوران ہلاک

دکشن کنڑا کے موڈبیدری کے چار افراد ندی میں تیرنے کے دوران ہلاک

Tue, 24 Nov 2020 20:14:31    S.O. News Service

موڈبیدری:24؍نومبر(ایس اؤ نیوز) موڈبیدری تعلقہ پالڈکا دیہات کے شامبھوی ندی میں تیرنے کے دوران  چار افراد ڈوب کر ہلاک ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

مہلوکین میں تین لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہے جن کی شناخت موڈوشڈیہ کے نکھیل (18)، ہرشیتا (20)، وینور کے سبھاش (19)، بچپے کے روی (30) کی حیثیت سے کی گئی  ہے۔تلاش کرنے پر دو کی نعش ملی ہیں تو بقیہ دو کی تلاش جاری ہے۔  موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ سبھی لوگ شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے گئے ہوئے تھے۔ موڈبیدری پولس تھانہ حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ فائر برگیڈ اور پولس افسران جائے وقوع پہنچے ہوئے ہیں۔


Share: