ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی عدالت نے ڈی کے شیو کمار کو عدالتی حراست میں بھیجا

دہلی عدالت نے ڈی کے شیو کمار کو عدالتی حراست میں بھیجا

Tue, 17 Sep 2019 20:11:54    S.O. News Service

نئی دہلی 17 ستمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ای ڈی نے دہلی کی ایک عدالت میں کرناٹک کانگریس کے لیڈر ڈی کے شیو کمار کی عدالتی حراست مانگی، جس پر عدالت نے منگل کو انہیں عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ انہیں منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا.خصوصی جج اجے کمار نے شیو کمار کو عدالتی حراست میں بھیجتے ہوئے ہدایت دی کہ وہ پہلے کرناٹک کے سابق وزیر کو ہسپتال لے جائے اور دیکھے کہ وہاں ڈاکٹر بھرتی کرنے کے بارے میں کیا مشورہ دیتے ہیں۔اس سے پہلے ای ڈی نے عدالت سے شیو کمار کو پوچھ گچھ کے لیے عدالتی حراست میں بھیجنے کی مانگ کی تھی۔ای ڈی کی جانب سے پیش اضافی سالیسٹر نٹراج نے عدالت سے کہا کہ پوچھ گچھ اب تک پوری نہیں ہو سکی کیونکہ ان کی صحت کی حالت کی وجہ سے کارگر پوچھ گچھ نہیں ہو پائی ہے۔ نٹراج نے عدالت سے یہ بھی کہا کہ منی لانڈرنگ شیو کمار اور ان کے خاندان کے ارکان کے بینک اکاؤنٹس کے ذریعے ہوا۔سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے شیو کمار کی جانب سے پیش ہوتے ہوئے عدالت میں دلیل دی کہ کانگریس لیڈر کی صورت حال بہت سنگین ہے اور وہ دل کا دورہ پڑنے کے قریب پہنچ گئے تھے، اس لیے انہیں ضمانت دی جائے۔وہیں سینئر وکیل مکل روہتگی نے عدالت سے کہا کہ یہ ضمانت دینے کی بات ہے، عدالت شرائط نہیں لگا سکتی ہے،تو پھر شیو کمار کو میڈیکل ضمانت دینے پر غور کیا جائے۔ بہر حال عدالت نے شیو کمار کی ضمانت کی درخواست پر مزید سماعت کے لئے بدھ کا دن مقرر کیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ شیو کمار کو ای ڈی نے منی لانڈرنگ کے کیس میں تین ستمبر کو گرفتار کیا تھا۔ حراست میں پوچھ گچھ کی مدت ختم ہونے پر عدالت میں انہیں پیش کیا گیا۔ 


Share: