ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی میں آلودگی کا قہر، دیوالی کی رات کے بعد سے ایمس میں سانس کے مریضوں کی تعداد میں پانچ گنا اضافہ ہوا

دہلی میں آلودگی کا قہر، دیوالی کی رات کے بعد سے ایمس میں سانس کے مریضوں کی تعداد میں پانچ گنا اضافہ ہوا

Sun, 03 Nov 2019 20:55:05    S.O. News Service

نئی دہلی،03/نومبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) دیوالی کی رات کے بعد سے دہلی میں آلودگی کی سطح کافی بڑھ گئی ہے۔ آج دہلی سمیت شمالی ہندوستان کے کئی شہروں میں آسمان میں دھندکی موٹی چادرچھائی ہے۔اب خبر ہے کہ دیوالی کی رات کے بعد سے آلودگی کی وجہ سے دہلی ایمس کے ایمرجنسی میں دمہ اور سانس سے متعلق تکلیف والے مریضوں کی تعداد میں پانچ گنا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ایمس کے ڈاکٹروں کے مطابق دیوالی سے پہلے صرف چار یا پانچ مریض سانس سے متعلق تکلیفوں کو لے کر ایمرجنسی وارڈ میں ایک شفٹ میں آتے تھے لیکن اب مریضوں کی تعداد 25 سے زائد ہو گئی ہے۔رات میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے کیونکہ اس دوران دمہ کی وجہ سے تکلیف بڑھ جاتی ہے۔ایمس کے ڈاکٹروں کے مطابق جتنے مریض آتے ہیں ان میں آدھے سے زیادہ بچے ہیں اور باقی مریضوں میں عمر رسیدہ لوگوں کی تعداد زیادہ ہے۔وہیں دہلی این سی آر میں ہلکی بارش کے بعد بھی آلودگی سے لوگوں کو راحت نہیں ملی ہے۔مجموعی ہوا کے معیار انڈیکس (اے کیو آئی) صبح ساڑھے چھ بجے 410 تھا جو 9 بجتے بجتے 625 ہو گیا۔ دہلی سے ملحق نوئیڈا میں حالات اور بھی خراب ہیں۔یہاں پی ایم 10 کی سطح صبح 9 بجے 637 اور پی ایم 2.5 کی سطح 667 رہا۔ غازی آباد میں ہنگامی صورتحال ہے۔یہاں پی ایم 10 کی سطح 868 ہے اور پی ایم 2.5 کی سطح 808 ہے۔گروگرام کی بات کریں تو یہاں پی ایم 10 کی سطح 655 ہے اور پی ایم 2.5 کی سطح 737 ہے۔


Share: