نئی دہلی8ستمبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے جمعہ کو دو مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ اسپیشل سیل کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں آئی ایس آئی ایس کے ساتھ منسلک ایک دہشت گرد تنظیم کے دو مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ افسر نے بتایا کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات میں دو کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت پرویز اور جمشید کے طور پر ہوئی ہے۔ اسپیشل سیل کے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ دونوں کو جامع مسجد بس سٹاپ کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ ان کے پاس سے 2 پستول، 10 کارتوس اور 4 موبائل فونز ضبط کئے گئے ہیں۔ ان لوگوں کو ہتھیار مبینہ طورپر یوپی سے ملے تھے اور وہ کشمیر جا رہے تھے۔ ہتھیاروں کا استعمال دہشت گردوں کی سرگرمیوں کے لئے کیا جانا تھا۔