ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راجستھان کے لوگوں سے مودی کی اپیل،ایک باراورخدمت کا موقع دیں

راجستھان کے لوگوں سے مودی کی اپیل،ایک باراورخدمت کا موقع دیں

Tue, 27 Nov 2018 12:15:11    S.O. News Service

بھیلواڑا،27نومبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو ریاست کی عوام سے اپیل کی کہ وہ انہیں ایک بار پھر خدمت کا موقع دیں اور ریاست میں پھر وسندھرا راجے کی حکومت بنائیں۔بھیلواڑا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس پر راگ درباری اور راج درباری اور نامدار کے الفاظ سے حملہ کیا اور کہا کہ ملک کبھی بھی 26/11کو بھولے گا نہیں اور 26/11کے گنہگاروں کو بھی۔انہوں نے کہا کہ ہم موقع کی تلاش میں ہیں،قانون اپنا کام کرے گا۔مودی نے ریاست میں بی جے پی کی حکومت ایک بار پھر لانے کی ووٹروں سے اپیل کی اور کہا کہ ہم ترقی کے معاملے پر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ نے چار سال، چار اورساڑھے چار سال خدمت کاموقع دیا، مجھے پانچ برس تک ایک بار پھر خدمت کرنے کا ایک موقع دیں،میں آپ کو یقین دلاتا ہوں جو کام گزشتہ 50سال میں نہیں ہو پائے ہیں ...ایک بار مجھے آپ خدمت کرنے کا موقع دیجئے میں راجستھان کو کہاں سے کہاں پہنچا دوں گا۔مودی نے مرکزی حکومت کے مختلف فلاحی منصوبوں کا ذکر اپنی تقریر میں کیا اور ریاستی حکومت کی کامیابیوں کی بات کرتے ہوئے ووٹروں سے ریاست میں ایک بار پھر وسندھرا راجے کی حکومت بنانے کی اپیل کی۔ریاست کی 200نشستوں کے لئے 7دسمبر کوووٹنگ ہوگی۔


Share: