ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راہل کے روڈ شو کے دوران دھماکہ! کسی کے زخمی ہونے کی خبر نہیں، سکیورٹی میں لاپروائی، پولیس الرٹ

راہل کے روڈ شو کے دوران دھماکہ! کسی کے زخمی ہونے کی خبر نہیں، سکیورٹی میں لاپروائی، پولیس الرٹ

Mon, 08 Oct 2018 10:57:49    S.O. News Service

جبل پور ،8 ؍اکتوبر (پی ٹی آئی) مدھیہ پردیش کے جبل پور میں کانگریس صدر راہل گاندھی کی حفاظت میں بڑی لاپروائی کی خبر آرہی ہے، جہاں راہل گاندھی کے روڈ شو کے دوران ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے ٹل گیا۔جبل پور میں جس وقت راہل گاندھی ریلی کر رہے تھے، اس وقت غبارے آگ کی لپیٹ میں آ گئے اور آگ بھڑک اٹھی۔حالانکہ راحت کی بات یہ رہی کہ اس حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا، لیکن حادثہ چونکانے والا تھا۔ہوا یہ کہ راہل گاندھی کی آرتی اتارنے کے لئے کارکن ہاتھ میں آرتی پلیٹ لئے ان کے نزدیک آنے کی کوشش کر رہے تھے اور دوسرے کارکن کے ہاتھ میں ڈھیر سارے گیس سے بھرے غبارے تھے،بیلون میں گیس بھرا ہوا تھا۔جب وہ دونوں نزدیک پہنچے تو دیئے کی لو سے بیلون میں آگ لگ گئی اور وہاں ایک زوردار دھماکہ ہوا۔ حالانکہ اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، لیکن تھوڑی دیر کے لئے سب کی سانس رک گئی ۔ جب دھماکہ ہوا تو راہل گاندھی سمیت کمل ناتھ اور جیوتی رادتیہ سندھیا بھی سہم گئے۔آگ کے فوراًبعد پولیس اہلکار الرٹ نظر آئے اور سب کو سکیورٹی گھیرے کے اندر لے لیا گیا، لیکن اس وقت کچھ دیر کے لئے افراتفری کا ماحول بن گیا۔ حالانکہ اس واقعہ کے بعد بھی راہل گاندھی نے اپنا آٹھ کلومیٹر طویل روڈ شو جاری رکھا،پولیس نے کوئی مقدمہ درج نہیں کیا۔


Share: