ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / رواں برس کاسفرحج تاریخی :مختار عباس نقوی

رواں برس کاسفرحج تاریخی :مختار عباس نقوی

Sun, 15 Jul 2018 22:40:49    S.O. News Service

نئی دہلی ،15جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ اس سال کا حج ہندوستانیوں کے لئے تاریخی ہوگا کیونکہ سبسڈی ختم کرنے اور خواتین کسی محرم کے سرپرست کے ساتھ جانے جیسے کئی طرح کی خصوصیات اس سے منسلک ہیں۔

نقوی نے کہا کہ410 عازمین حج کے پہلے قافلے کو روانہ کیا تھا۔کل تین طیاروں میں 1200 سے زیادہ حج مسافر دہلی سے سعودی عرب کے لئے روانہ ہوئے تھے۔ دہلی کے علاوہ گیا سے 450، گوہاٹی سے 269، لکھنؤ سے 900 اور سری نگر سے 1020 عازمین حج سعودی عرب کے لئے روانہ ہوئے۔سعودی عرب سے فون پر بات چیت میں جدہ میں تعینات ہندوستانی قونصل جنرل رسول محمد نور الرحمن شیخ نے کہا کہ انہوں نے سعودی عرب میں ہندوستانی سفیر احمد جاوید کے ساتھ مل کر مدینہ میں حاجیوں کے پہلے قافلے کا خیر مقدم کیا۔نقوی نے یہاں کہا کہ حج سبسڈی ختم کر دیے جانے کے بعد بھی حج پر آنے والے اخراجات میں معمولی اضافہ ہوا اور لوگوں پر’کوئی زیاد بوجھ‘نہیں پڑا ہے۔مرکزی وزیر نے بتایا کہ لوگ سوچتے تھے کہ سبسڈی ختم کر دیے جانے سے حج تین چار گنا مہنگا ہو جائے گا، لیکن ایسا نہیں ہوا ہے۔اگر اضافہ ہوا بھی ہے تو یہ معمولی ہے۔

حکومت نے جنوری میں اعلان کیا تھا کہ اس سال سے حج کے لئے کوئی سبسڈی نہیں ہوگی اور اس سے جو پیسہ بچے گا، اس کا استعمال اقلیتی فرقوں کے لوگوں کو تعلیم مہیا کرانے میں کیا جائے گا۔نقوی نے کہاکہ یہ تاریخی حج ہے کیونکہ سبسڈی مفت حج سے لے کر محرم (مرد سرپرست)کے بغیر خواتین کے حج پر جانے کے کئی طرح کی سہولیات اس سے منسلک ہیں۔اس وقت یہ حج نئی حج پالیسی کے تحت ہو رہاہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ آزادی کے بعد پہلی بار ریکارڈ 1,75,025 ہندوستانی اس سال حج کے لئے جائیں گے جن میں 47فیصد خواتین ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پہلی بار خواتین محرم کے بغیر حج کے لئے جارہی ہیں۔


Share: