ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / روزگار کو لے کر اکھلیش اور یوگی میں ٹویٹر پر چھڑی جنگ

روزگار کو لے کر اکھلیش اور یوگی میں ٹویٹر پر چھڑی جنگ

Mon, 25 Mar 2019 23:36:16    S.O. News Service

لکھنو،25 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے کو کہا کہ وزیر تعلیمات ،اور ٹی ای ٹی ہولڈرز کو چوکیدار نہیں بلکہ مستقل روزگار چاہیے۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی اس پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام بدعنوان لوگوں کو ان کے غلط کاموں کی سزا دے گی۔اکھلیش نے ٹویٹ کرکے کہا کہ ’وکاس‘ پوچھا رہا ہے... بی جے پی اپنی ریلیوں میں صرف اپوزیشن کی ہی باتیں کیوں کر رہی ہے؟ کیا بی جے پی کے پانچ سال کے دور حکومت میں ان کی اپنی کوئی بھی مثبت کامیابی نہیں ہے؟ بدعنوان لوگوں کی ناکامی سامنے آ رہی ہیں ، انہوں نے عوام کو لوٹا ہے، بدعنوان لوگوں کو ان کے غلط کاموں کی سزا ملے گی ان سے ہوشیار رہیے، یہ جیل جانے سے بچنے کے لئے آپ کو ذات، مذہب کے نام پر تقسیم کریں گے۔ چوکیدار کی ڈر سے سب چور اکٹھے ہو گئے ہیں لیکن کب تک بچیں گے؟انہوں نے کہا عوام کے غم و غصہ اور ہار کے خوف سے بی جے پی کے لیڈر اور کارکن گرمی کا بہانہ کرکے انتخابی مہم سے بچ رہے ہیں۔


Share: