ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریاستی اسمبلی حلقوں کے تین پولنگ بوتھوں پر دوبارہ پولنگ

ریاستی اسمبلی حلقوں کے تین پولنگ بوتھوں پر دوبارہ پولنگ

Tue, 15 May 2018 00:50:14    S.O. News Service

بنگلورو، 14مئی ( ایس او نیوز؍یو این آئی ) ریاستی اسمبلی حلقوں کے تین پولنگ بوتھوں پر آج صبح سات بجے سے دوبارہ پولنگ جاری ہے ۔ ریاست کے چیف الیکشن افسر سنجیو کمار نے بتایا کہ ضلع رائیچورکے کشتگی اسمبلی حلقے کے کوپل تعلقہ میں دو جگہوں پر پولنگ ہو رہا ہے اور ان دونوں پولنگ بوتھوں پر صبح 11 بجے تک 23فیصد پولنگ ہوچکی ہے ۔ راجدھانی بنگلورو میں ہبلی اسمبلی حلقے میں لوٹ گولاہن ہلی پولنگ بوتھ پر بھی پولنگ جاری ہے ۔ تینوں پولنگ بوتھوں پر صبح سات بجے پولنگ شروع ہوئی اور یہ شام کے چھ بجے تک جاری رہے گی ۔انہوں نے بتایا کہ ہبلی میں پولنگ اسٹشن پر ایک الیکٹرانک ووٹنگ مشین ( ای وی ایم ) خراب ہو گئی تھی اور اس وجہ سے اس بوتھ پر دوبارہ پولنگ کرائی جارہی ہے ۔ کشتگی میں دو بوتھ پرچند ووٹرز کے نام غلط تھے، اور دونوں پولنگ بوتھ پر 275 ووٹر ز کے نام ایک پولنگ بوتھ سے دوسرے پولنگ بوتھ میں شامل ہو گئے تھے ۔ اس خرابی کی وجہ سے کچھ ووٹرز کاپولنگ غلط ہو گیا تھا ۔ مسٹر کمار نے بتایا کہ ریاستی اسمبلی کے لئے ہوئے الیکشن میں 30 فیصد اضافی ای وی ایم کا بندوبست کیا گیا تھا ۔ اس لئے ای وی ایم کی خرابی کی وجہ سے پولنگ کا عمل متاثر نہیں ہوا ۔ کمیشن کے کارکنون نے اضافی وقت دے کر ای وی ایم کو پو ری طرح محفوظ بنانے اور کسی بھی خرابی کے امکان کوروکنے کے لئے کام کیا تھا ۔ ریاست کی 224 میں سے 222 اسمبلی سیٹوں کے لئے 12 مئی کو الیکشن ہوا تھا اور 15 مئی کو رائے شماری ہوگی ۔ 


Share: