ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریاستی حکومت فلم انڈسٹری کے آگے جھک گئی ،7؍اپریل تک سنیما گھروں میں 100فیصد سیٹوں کی اجازت

ریاستی حکومت فلم انڈسٹری کے آگے جھک گئی ،7؍اپریل تک سنیما گھروں میں 100فیصد سیٹوں کی اجازت

Sun, 04 Apr 2021 11:19:02    S.O. News Service

بنگلورو،4؍اپریل (ایس او نیوز) کورونا کا دوسرا مرحلہ پہلے مرحلے سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔ متاثرین کی تعدا دمیں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔اس کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے کل سخت گائیڈ لائنس جاری کئے ہیں جس میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ بشمول بنگلور شہر ی ضلع ریاست کے 8اضلاع کے سنیما گھروں میں صرف50فیصد سیٹوں کے داخلہ کی اجازت دی گئی ہے۔ کل جمعہ کے دن پنیت راج کمار کی ایک نئی کنڑا فلم”یوارتنا“ریلیز ہوئی ہے۔اس فلم کی تائید میں پوری کنڑا فلم انڈسٹری کھڑی ہوگئی ہے اور سنیما گھروں میں 100فیصد سیٹوں کے داخلے کی اجازت دینے کا مطالبہ کرنے پر ریاستی حکومت اس مطالبے کے آگے جھک گئی اور 7؍اپریل2021 تک سنیما گھروں میں 100فیصد سیٹوں کے داخلے کے لئے گرین سگنل دے دیا ہے۔ اس طرح یوا رتنا فلم کے لئے سنیما گھر ہاؤز فل چل رہے ہیں۔


Share: