نئی دہلی،26جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی پولیس نے یہاں عدالت کو بتایا کہ داتی مہاراج پر لگے آبروریزی کے الزام میں اس کی جانچ جاری ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ معاملے کو اس کے منطقی انجام تک لے جایا جائے۔ میٹروپولٹن مجسٹریٹ انوراگ داس کی عدالت میں دی گئی اپنی تین صفحات کی اسٹیٹس رپورٹ میں دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے کہا کہ ایک لڑکی کی طرف لگائے گئے الزامات دو سال پرانے واقعہ پر مبنی ہیں۔رپورٹ میں پولیس نے کہا کہ موجودہ صورت میں الزامات دو سال پرانے ہیں، جن کے اسناد کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ الزامات کو ثابت کرنے کے مقصد سے متعلق ثبوت جمع کرنے کے لئے تمام کوششیں کی جا رہی ہیں۔الزامات کی حقیقت اور ملزم کی طرف سے بے گناہی کے کئے جا رہے دعووں کی تحقیقات کے لیے وسیع اور جامع تحقیقات کی جا رہی ہے۔ تحقیقات کو مکمل کرنے اور جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے سخت کوششیں کی جا رہی ہیں۔
پولیس نے عدالت نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی وصولی کے بارے میں اور اب تک درج کردہ بیانات کے بارے میں عدالت کو بھی آگاہ کیا۔ یہ رپورٹ عدالتی ہدایات کے مطابق دی گئی ہے۔ مجسٹریٹ عدالت نے معاملے کو مرکزی میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں منتقل کر دیا ہے اور یہ کیس کل سنا جائے گا۔ پولیس نے عدالت کو بھی بتایا کہ انہوں نے یکم جون کو الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے ان کے تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے۔
داتی مہاراج کے خلاف 7 جون کو اور 11 جون کو ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ 22 جون کو پولیس نے دہلی اور راجستھان میں اپنے آشرم میں لڑکی سے آبروریزی کے ملزم داتی مہاراج سے8گھنٹہ سوال کیاتھا، اگرچہ انہوں نے خودکوپھنسائے جانے کا دعوی کیا۔ پولیس کو دی گئی شکایت میں خاتون نے داتی مہاراج کے چھوٹے بھائی کو بھی نامزد کیا ہے۔