سداپور یکم جولائی (ایس اؤنیوز)آئندہ ہونے والے ودھان سبھا انتخابات کے لئے جے ڈی ایس پارٹی کی طرف سے اترکنڑا ضلع کے دو حلقوں کے لئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے ریاستی صدر ایچ ڈی کمار سوامی نے بتایا کہ سرسی ۔سداپور حلقہ سے ششی بھوشن ہیگڈے اور یلاپور سے اے ، رویندرناتھ نائک امیدوار ہونگے۔
سداپور شہر کے شنکر مٹھ ہال میں منعقدہ جے ڈی ایس کارکنان سماویش میں شرکت کرتے ہوئے کمار سوامی نے ان دونوں امیدواروں کا اعلان کرنےکے بعد پارٹی کارکنان سے مخاطب ہوکر کہا کہ ضلع میں پارٹی کو مضبوط و مستحکم کرنا پارٹی کارکنان کی ذمہ داری ہے، عوام بھی محسوس کررہے ہیں کہ ہماری پارٹی ایک مضبوط پارٹی ہے ، اس سے قبل پارٹی میں جو پیچیدگیاں تھیں ان کو دور کرتے ہوئے جیتنے والےاہل امیدواروں کو ٹکٹ دیا جارہاہے، اولین طورپر ششی بھوشن ہیگڈے اور رویندرنائک کو ہم نے امیدوار ہونے کا اعلان کیاہے تمام پارٹی کارکنان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ان کی جیت کے لئے ابھی سے تیاری شروع کریں۔