ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سردی اوربارش میں کسانوں کاحوصلہ قابل تعریف:اروندکجریوال

سردی اوربارش میں کسانوں کاحوصلہ قابل تعریف:اروندکجریوال

Tue, 05 Jan 2021 12:06:33    S.O. News Service

نئی دہلی،5؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی کے وزیراعلیٰ اورعام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے پیرکو مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ وہ احتجاج کرنے والے کسانوں کے تمام مطالبات کو قبول کرے اور تینوں زرعی قوانین کو منسوخ کرے۔

کجریوال نے بارش اور سردی کے باوجود اپنااحتجاج جاری رکھنے پر کسانوں کی ہمت کی تعریف کی ہے۔کجریوال نے کہاہے کہ ہمارے کسانوں کی ہمت کو سلام ہے جوسردی اور بارش کے درمیان سڑکوں پر نکلے۔ مرکزی حکومت سے میری اپیل ہے کہ کسانوں کے تمام مطالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے آج کی میٹنگ میں تمام کالے قوانین کو واپس لیاجائے۔


Share: