ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / سرسی میں ناگریک ویدیکے کے زیراہتمام شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہزاروں لوگوں کی احتجاجی ریلی

سرسی میں ناگریک ویدیکے کے زیراہتمام شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہزاروں لوگوں کی احتجاجی ریلی

Tue, 07 Jan 2020 19:57:51    S.O. News Service

سرسی :7؍ جنوری (ایس اؤ نیوز)سی آئی ٹی یو اوردیگر تنظیموں پر مشتمل ناگریک ویدیکے کی قیادت میں مرکزی حکومت کے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے ) کی مخالفت میں بڑے پیمانے پرہزاروں لوگوں پر مشتمل  پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔

شیواجی چوک سے نکلی سی اے اے  احتجاجی ریلی شہر کے اہم راستوں سے گزرتے ہوئے نماز گوڈا پر اختتام کو پہنچی۔ جہاں احتجاجیو ں سے خطاب کرتے ہوئے ڈی وائی ایف آئی کے ریاستی صدر منیر کاٹی پالیا نے کہاکہ شہریت ترمیمی قانون کے ذریعے مرکزی حکومت دلتوں ، نچلے طبقات کے عوام کو ووٹنگ سے محروم رکھ کر پھر ایک بار اقتدار پر قبضہ جمانے کی کوشش میں ہے۔ آسام میں تجرباتی طورپر نافذ کیاگیا ، یہ تو سب جانتے ہیں کہ این آر سی غلطیوں سے بھری پڑی ہے۔ اسی دوران مرکزی حکومت متعلقہ قانون کو ملک بھر میں نافذ کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نےکہاکہ ملک کی تعمیر میں تمام طبقات کا رول ہے، دھرم کے نام پر تفریق کرنے کی غرض لےکر ہی مرکزی حکومت این آرسی، سی اے اے نافذ کرنے جارہی ہے جو صحیح نہیں ہے۔ اس کے خلاف ذات پات، دھرم سے اوپر اٹھ کر جدوجہد کرنی ہے۔ سماجی امن میں خلل ڈالنے کے لئے سیاست کا استعمال نہیں کرنے کی بات کہی۔

احتجاجی ریلی میں سی آر شانبھاگ، یمونا گاؤنکر، ناگپا نائک، سدھاکر جوگلیکر، محمد اقبال، آدم خان، عبدالحمید وغیرہ شریک تھے۔ احتجاجی ریلی کو دیکھتے ہوئے شہر میں پولس سکیورٹی کا انتظام کیاگیا تھا۔


Share: