ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سرسی میں کمپوٹر دکان میں لگ گئی آگ؛ کمپوٹر کے تمام آلات جل کر خاکستر

سرسی میں کمپوٹر دکان میں لگ گئی آگ؛ کمپوٹر کے تمام آلات جل کر خاکستر

Sun, 30 Aug 2020 17:24:39    S.O. News Service

سرسی 30 اگست (ایس او نیوز) سرسی۔یلاپور روڈ  کنارے واقع ایک کمپوٹر کی دکان میں آگ لگ جانے سے دکان میں موجود کمپوٹر کے تمام آلات جل کر خاکسترہوگئے۔ واردات اتوار کی صبح پیش آئی۔ دکان میں کمپوٹر کی مرمت سمیت موبائل کی مرمت کا کام بھی ہوتا تھا  اس بنا پر لوگوں کے مرمت کےلئے رکھے گئے موبائل بھی آگ کی زد میں آکر خاکستر ہوگئے۔

بتایا جارہا ہے کہ ابی بیلگی کی ملکیت والی  نیو آئی ٹی مارٹ  میں شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے  آگ لگنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی  فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوع پر پہنچا اور آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔

سرسی ماروکٹے تھانہ میں  اس تعلق سے معاملہ درج کیا گیا ہے اور لاکھوں کی مالیت کا نقصان ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔


Share: