سرسی:16؍اگست (ایس اؤ نیوز)ملک 75یوم آزادی کا جشن منارہاہے لیکن ابھی تک لاکھوں لوگ دستوری زمین حقوق سے محروم ہیں۔ انہیں ان کا حق دلانےکےلئے حکومتی نظام کو آگے آنا چاہئے۔ بھومی حقو ہوراٹ گارر ویدیکے کے صدر رویندر نائک نے ان خیالات کااظہارکیا۔
وہ فاریسٹ مکینوں کے زمینی حقوق کے مسائل کی طرف حکومت کو توجہ دلانے کا مقصد لے کر یوم آزادی کے موقع پر ’’بھومی حقو ونچتریگے سواتنتریا؟‘(زمینی حق سے محروموں کو آزادی ؟) والے نعرے کے تحت پیدل یاترا کے ذریعے اپنے دفتر میں خطاب کررہے تھے۔ فوجی نوین ہری ہر نائک کی تہنیت کے بعد اپنے خطاب میں رویندر نائک نے کہاکہ فاریسٹ مکین برسوں سے زمینی حقوق سے محروم ہیں اس سلسلےمیں حکومتوں کو توجہ دینےکا مطالبہ کیا۔ فوجی نوین کمار نے تہنیت قبول کرنےکے بعد اپنے تاثرات کا اظہارکیا۔
سینکڑوں فاریسٹ اتی کرم دار ویدیکے کے بیانر تلے زو سرکل سے بھارتی پرچم تھامے یاترا میں شامل ہوئے۔ ستیش نائک ، ہری ہر نائک، ابراہیم صاحب، لکشمن ، شیوپا ، دیویا گوڈا، سیتارام گوڈا، راجو نرے بائیل ، شیوانند جوگی وغیرہ موجود تھے۔