ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سعودی افواج نے یمنی حوثیوں کا بیلسٹک میزائل تباہ کر ڈالا

سعودی افواج نے یمنی حوثیوں کا بیلسٹک میزائل تباہ کر ڈالا

Mon, 23 Apr 2018 17:48:48    S.O. News Service

ریاض 23اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے یمن سے حوثی شیعہ باغیوں کے سرحدی شہر نجران کی جانب داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو کسی ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی ناکارہ بنا دیا ہے۔سعودی حکام نے بتایا ہے کہ نجران کی جانب داغے گئے میزائل کو فضا ہی میں ناکارہ بنا دیا گیا ہے جبکہ ایک اور میزائل اس سرحدی شہر کے نزدیک صحرا میں گرا ہے۔حوثی شیعہ باغی ستمبر 2104 میں قانونی حکومت کے خلاف بغاوت برپا کرنے کے بعد سے یمن کی سرحد کے نزدیک واقع سعودی عرب کے جنوبی شہر نجران کی جانب لا تعداد میزائل حملے کر چکے ہیں۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ یمن میں خانہ جنگی کے آغاز کے بعد سے حوثی باغیوں نے اس شہر کی جانب دس ہزار سے زیادہ راکٹ فائر کیے ہیں اور انھوں نے ان کے ذریعے جان بوجھ کر شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔


Share: