ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سنبھل: احتجاج کی وجہ سے نوٹس ملنے پر ناراض کسان رہنما نے کہا،حق کا مطالبہ کررہے ہیں، کوئی جرم نہیں کررہے ہیں 

سنبھل: احتجاج کی وجہ سے نوٹس ملنے پر ناراض کسان رہنما نے کہا،حق کا مطالبہ کررہے ہیں، کوئی جرم نہیں کررہے ہیں 

Fri, 18 Dec 2020 21:39:14    S.O. News Service

سنبھل،18 /دسمبر(آئی این ایس انڈیا) اترپردیش کے سنبھل ضلع میں کسان تحریک میں حصہ لینے والے کاشتکاروں کو نوٹس بھیجا جارہا ہے۔

سنبھل کسان رہنما راج پال یادو کو پہلے بھی 50 لاکھ روپے کا نوٹس بھیجا گیا تھا۔ بعد ازاں اس میں ترمیم کرکے دوسرا نوٹس بھیجا گیا۔ نوٹس کے بارے میں کسان رہنما کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایمرجنسی جیسی صورتحال ہے۔ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا ہوگا۔ ہماری آواز دبانے کی بات کی جارہی ہے۔ حکومت کو لگتا ہے کہ وہ ہم پر دباؤ ڈال سکتے ہیں اور اس طرح وہ گھر پر بیٹھا سکتے ہیں۔

کسان رہنما راج پال یادو نے کہاکہ عوام سے بات کرنا یا کسانوں سے بات کرنا کوئی جرم نہیں ہے، ہم کوئی جرم نہیں کررہے ہیں، حکومت سے اپنے حقوق مانگ رہے ہیں۔ ہم اپنی بات خود کہنے جارہے تھے۔ اس میں تشدد کہاں سے ہوا۔ ہم ہر صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں، ہم نہ تو ضمانت کرائیں گے اور نہ ہی ہم کسی نوٹس کاجواب دیں گے۔ انتظامیہ یا حکومت جو بھی کرے ہم اسے برداشت کرنے کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوٹس بھیجے جانے سے سنبھل کے کسانوں میں ناراضگی ہے اور ہم تحریک کی بھی تیاری کررہے ہیں۔


Share: