ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سپریم کورٹ نے راہل گاندھی سے صفائی مانگی ہے، ہم دیں گے: کانگریس

سپریم کورٹ نے راہل گاندھی سے صفائی مانگی ہے، ہم دیں گے: کانگریس

Mon, 15 Apr 2019 23:00:42    S.O. News Service

نئی دہلی، 15 اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس نے رافیل معاملے سے منسلک راہل گاندھی کے ایک تبصرہ پر جواب مانگے جانے کے بعد پیر کو کہا کہ عدالت عظمی نے پارٹی صدر سے وضاحت طلب کی ہے اور دیا جائے گا۔اس بارے میں پوچھے جانے پر کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے نامہ نگاروں سے کہاکہ عدالت نے وضاحت طلب کی ہے،ہم وضاحت دیں گے۔ دراصل سپریم کورٹ نے پیر کو واضح کیا کہ رافیل معاملے میں فیصلے کے بارے میں راہل گاندھی کی طرف سے میڈیا میں کئے گئے تبصرے غلط طریقے سے عدالت عظمی کی طرف منسوب کء گئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی اس نے کانگریس صدر کو 22 اپریل تک اپنی وضاحت دینے کی ہدایت دی ہے۔عدالت نے کہا کہ وہ عدالت کے نام سے کئے گئے کچھ تبصرے، جو رافیل فیصلے میں نہیں ہیں، کے لئے راہل گاندھی کے خلاف توہین عدالت کے لیے بی جے پی لیڈر میناکشی لیکھی کی درخواست پر غور کرے گی۔غور طلب ہے کہ کانگریس صدر نے 10 اپریل کو دعوی کیا تھا کہ سپریم کورٹ نے یہ صاف کر دیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر نے چوری کی ہے۔


Share: